گوجرانوالہ میں لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر نگل لیا ، لاشیں گیراج میں کھڑی کار سے برآمد

گوجرانوالہ میں لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر نگل لیا ، لاشیں ...
گوجرانوالہ میں لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر نگل لیا ، لاشیں گیراج میں کھڑی کار سے برآمد

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں لڑکے لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر کھا کر خودکشی کر لی ۔دونوں یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے ۔

دنیا نیوز کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے تلو منڈی موسیٰ خیل میں نوجوان لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی میں ناکامی پر زہر نگل لیاجن کی لاشیں گیراج میں کھڑی کار سے برآمد ہوئی ہیں ۔ دونوں یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تا ہم والدین کی جانب سے مخالفت کے باعث دونوں نے خود کشی کر لی۔

ترک ایئر لائن نے فلمی صنعت میں قدم رکھ لیا ، پاکستانی ہدایتکا ر کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ بھی کر لیا 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت زین یوسف اور ایمن اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے جو ایم فل کے طالب علم تھے اور ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھتے تھے ، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے ۔

امام کعبہ  6اپریل کو پاکستان پہنچیں گےکیونکہ۔۔۔

پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں گیراج میں کھڑی کار سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گی ہیں ۔لاشیں کئی گھنٹے پرانی لگتی ہیں،ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لڑکا اور لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔

مزید : گوجرانوالہ