پارا چنار دھماکہ کیسے ہوا اور اس میں اب تک کتنے افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں؟ ایم این اے ساجد طوری نے خوفناک تفصیلات بتا دیں

پارا چنار دھماکہ کیسے ہوا اور اس میں اب تک کتنے افراد شہید اور زخمی ہو چکے ...
پارا چنار دھماکہ کیسے ہوا اور اس میں اب تک کتنے افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں؟ ایم این اے ساجد طوری نے خوفناک تفصیلات بتا دیں

  

ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی ساجد طور نے کہا کہ پارا چنار دھماکے میں اب تک 11 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ کم از کم 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے پہلے فائرنگ ہوئی اور اب بھی علاقے میں فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

پارا چنار شہر کے کرم بازار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے دروازے کے قریب دھماکہ، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شہید، 30 افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ باردی مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا جو امام بارگاہ کے زنانہ گیٹ کے قریب آ کر رکی اور دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور علاقے میں ب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے تاہم ان کی صحیح تعداد کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت سیکیورٹی اور جگہ جگہ پر ایف سی کی چیک پوسٹیں قائم ہیں اور مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود اس طرح کا دھماکہ ہو جانا افسوسناک بھی ہے اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان بھی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے کہا کہ یہاں سیکیورٹی سمیت دیگر ذمہ داریاں پولیٹیکل ایجنٹ کی کی ہوتی ہیں لیکن وہ زیادہ تر پشاور رہتا ہے اور اب بھی دو تین دن پہلے ہی یہاں آیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں