مالدیپ کی معروف ماڈل نے بنگلہ دیش میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

مالدیپ کی معروف ماڈل نے بنگلہ دیش میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی
مالدیپ کی معروف ماڈل نے بنگلہ دیش میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

  

راجشاہی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالدیپ کی معروف ماڈل راؤدھا عاطیف نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کی شہری معروف ماڈل راؤدھا عاطیف نے گلے میں سکارف ڈال کر پنکھے سے لٹک زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔خودکشی کرنیوالی ماڈل سکینڈ ایئر میڈیکل کی سٹوڈنٹ تھی جوکہ اسلامی بنک میڈیکل کالج راجشاہی کالج میں زیرتعلیم تھی۔

تاہم ماڈل رات کے کھانے کے بعد سونے کیلئے چلی گئی مگر اگلی صبح جب وہ لاپتہ ہوئی تو اس کی تلاش شروع کی گئی تو وہ اپنے ہوسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ذرائع کے مطابق ماڈل نے خودکشی کرنے کیلئے بیڈ پر کرسی رکھی اور پھر کرسی کے اوپر تکیہ رکھ کر پنکھے تک پہنچی۔

آر ایم پی کمشنر شفیق الاسلام نے کہا کہ ”ہم فی الحال اسے خودکشی کا واقعہ قرار نہیں دے سکتے“،انہوں نے مزید کہا کہ ”ماڈل کے گلے پر گلا گھونٹے کے نشانات پائے گئے اور ہم اس واقعے کو پہلی ترجیح پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ مرنے والی ماڈل معروف غیر ملکی شہری“۔ماڈل اپنی نیلی آنکھوں اور خوبصورتی کی وجہ سے پورے مالدیپ میں شہرت رکھتی تھی اور اس کو مزید شہرت تب ملی جب بھارت کے فیشن میگزین نے اس کا کور فوٹو شائع کیا۔

مزید : تفریح