”ہر10میں سے 4شہریوں کا یقین ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ مبہم اور بے نتیجہ آئے گا“، گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے سروے میں انکشاف

”ہر10میں سے 4شہریوں کا یقین ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ مبہم اور بے نتیجہ آئے ...
”ہر10میں سے 4شہریوں کا یقین ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ مبہم اور بے نتیجہ آئے گا“، گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے سروے میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن )گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے تازہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 10میں سے 4پاکستانی شہریوں کو یقین ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا واضح فیصلہ نہیں دیگی بلکہ مبہم اور بے نتیجہ فیصلہ سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ اور گیلانی پاکستان کی جانب سے مرتب ہونے والے گیلانی فاﺅنڈیشن کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 65فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اکثریت قبول کر ے گی ۔ سروے میں چاروں صوبوں کے لوگوں سے پوچھا گیا کہ ”پانا ما لیکس کیس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی رائے دیں کہ کیا نتیجہ آنے کی زیادہ امید ہے؟“ ، اس سوال کے جواب میں 21فیصد شہریوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف اور انکے خاندان کو سزا اور جرمانہ کیا جا ئے گا ۔

سروے میں رائے دینے والے 37فیصد عوام نے رائے دی کہ عدالت نوازشریف اور انکے خاندان کو بے گناہ قرار دیدے گی جبکہ 42فیصد کا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ اس اہم کیس کا بے نتیجہ اور مبہم فیصلہ سنا ئے گی ۔
سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ ”بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور پاکستانی عوام پاناما گیٹ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا ، اس بارے میں آپکی کیا رائے ہے؟“ جس پر 65فیصد شہریوں نے جواب دیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور لوگ عدالتی فیصلہ قبول کرلیں گی جبکہ 35فیصد نے اس کے برعکس کہا کہ فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے حالیہ سروے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے دیہی اور شہری علاقوں میں بسنے والے 1813مرد و خواتین سے27 فروری سے 6مارچ 2017ءکے دوران رائے حاصل کی گئی ۔

مزید :

قومی -