’بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت سمیت مختلف ممالک کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار‘

’بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت سمیت مختلف ممالک کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار‘
’بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت سمیت مختلف ممالک کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت سمیت مختلف ممالک نے حامی بھر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے انکشاف کیا کہ ”بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آنے کو تیار ہوگئیں ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
خبر رساں ادارے ”ڈان ڈاٹ کام“ کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے چیئرمین نے یہ انکشاف ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی ساؤتھ اور ملک محمد فیاض سے ملاقات کے دوران کیا۔سید سلطان شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کررہے ہیں اور یہ ورلڈ کپ جنوری 2018 ء میں مشترکہ طور پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ملک محمد فیاض کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے قابل فخر موقع ہوگا کہ ہم بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کی پانچویں مرتبہ میزبانی کرنے جارہے ہیں۔

پارا چنار شہر کے کرم بازار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے دروازے کے قریب دھماکہ، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شہید، 30 افراد زخمی

سید سلطان شاہ نے کہا کہ اس بات کا بھی تعین کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے میگا ایونٹ کے فائنل میچ کے علاوہ لیگ کے چھ میچز کا انعقاد بھی پاکستان میں کرایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا کی ٹاپ 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہونگی۔بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے وزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ پنجاب کو میگا ایونٹ کی رہنمائی کیلئے بات بھی کی ہے اور خط بھی لکھے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -