آصف زرداری اوران کے پیراعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں
کراچی(اے این این) پیپلز پارٹی کےشریک چیرمین آصف زرداری اور ان کے پیراعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں اوراب دونوں کے درمیان پہلے سی قربتیں نہیں رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند برس قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جب ملک کے صدرتھے تو وہ پیر اعجازشاہ کے بڑے معتقد تھے، اعجاز شاہ ناصرف ایوان صدر میں مقیم تھے بلکہ آصف زرداری بعض معاملات میں ان سے مشاورت بھی کرتے تھے، پیر اعجاز ہی کے مشورے پرآصف زرداری اسلام آباد چھوڑ کر کراچی میں کئی کئی دن قیام کرتے تھے لیکن اب نا تو وہ دن رہے اور نا ہی دونوں کے درمیان تعلقات میں وہ گرم جوشی جو ماضی کا خاصا تھی، بلکہ یہ کہنا زیادہ ٹھیک ہوگا کہ دونوں کے درمیان بہت دوریاں پیدا ہوگئی ہیں اور صورت حال یہ ہے کہ گزشتہ روز جب پیر اعجازشاہ نے آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش کی تو انہیں اس میں بھی ناکامی ہوئی۔