ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کردیاگیا

ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کردیاگیا
ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کردیاگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرپٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن اور دہشتگردوں کا علاج کرنے کے تین ریفرنسز میں رہائی مل گئی جس کے بعد وہ جناح ہسپتال سے بکتر بند گاڑی میں کلفٹن کے ضیاء الدین ہسپتال روانہ ہوگئے ۔ 

ڈاکٹر عاصم حسین کے پاسپورٹ اور زرضمانت عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد رہائی ملی جبکہ ان کے وکیل کا کہناتھاکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کے لیے پیر کو درخواست دیں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق رہائی کا پروانہ ملتے ہی ڈاکٹر عاصم حسین ہاتھ ہلاتے ہوئے جناح ہسپتال سے باہر آئے اور آج ضیاء الدین ہسپتال میں ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی ۔ 

مزید : کراچی