بچے نے 65 سالہ فیملی فرینڈ کے لیپ ٹاپ میں 10 سالہ بہن کی ایسی تصاویر دیکھ لیں کہ ہوش اڑ گئے، پولیس نے تفتیش کی تو اس کی بڑی بہن کے بارے میں بھی بھیانک انکشاف کر دیا، والدین کو بتایا توپیروں تلے زمین ہی نکل گئی

بچے نے 65 سالہ فیملی فرینڈ کے لیپ ٹاپ میں 10 سالہ بہن کی ایسی تصاویر دیکھ لیں کہ ...
بچے نے 65 سالہ فیملی فرینڈ کے لیپ ٹاپ میں 10 سالہ بہن کی ایسی تصاویر دیکھ لیں کہ ہوش اڑ گئے، پولیس نے تفتیش کی تو اس کی بڑی بہن کے بارے میں بھی بھیانک انکشاف کر دیا، والدین کو بتایا توپیروں تلے زمین ہی نکل گئی

  

ٹیکساس (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی معاشرے میں بے شرمی اور بے حیائی اس قدر سرایت کر چکی ہے کہ اب بچے بھی اس سے محفوظ نہیں رہے اور بزرگ شہریوں کی جنسی انتہاءپسندی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ فورٹ ورتھ میں بھی پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے 65 سالہ فیملی فرینڈ سے لیپ ٹاپ ادھار لیا تو اس میں اپنی 10 سالہ بہن کی فحش تصاویر دیکھ کر اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

غیر ملکی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ لڑکی کا بھائی اپنے کمپیوٹر کی ہا رڈ ڈسک ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس نے اپنے فیملی فرینڈ ’جو گارزا جونیئر‘ سے اس کا لیپ ٹاپ مانگ لیا۔ 65 سالہ گارزا کو بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی فحش تصاویر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مبینہ طور پر لڑکی کو مسلسل جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کر دیا گیا۔ لیکن اس ہفتے گارزا پر لڑکی کی بڑی بہن کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب وہ 10 یا 11 سال کی تھی۔

فورٹ ورتھ، ٹیکساس پولیس افسر ڈومینگو مارٹینز نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”جب لڑکے نے لیپ ٹاپ کو دیکھا تو اس میں اپنی 10 سالہ چھوٹی بہن کی تصاویر دیکھ لیں۔“ مارٹینز کے مطابق لڑکے نے تصاویر دیکھنے کے بعد وہ لیپ ٹاپ گارزا کو واپس کر دیا اور ساری تفصیلات اپنے والدین کو بتا دیں۔ لڑکے کی ماں نے گارزا سے ان تصاویر سے متعلق پوچھا اور ان دونوں کے درمیان 2 گھنٹے گفتگو جاری رہی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مارٹینز نے کہا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ اس نے کھلا اعتراف کیا یا نہیں لیکن اس نے یہ ضرور کہا کہ اسے ایک مسئلہ ہے اور پولیس کو مت بلانا، گارزا نے یہ بھی کہا کہ وہ چلا جائے گا اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گا، اس کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس کو اطلاع دی۔“

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گارزا نے دوران تفتیش 10 سالہ لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا اعتراف کرلیا۔ ایک ایفی ڈیویٹ کے مطابق اس نے متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن کو بھی جنسی ہراساں کرنے کا اعتراف کیا جب وہ 10 یا 11 سال کی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس