عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی،پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے اضافہ کردیا گیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی،پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی،پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے اضافہ کردیا گیا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں ہیں جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73 سے بڑھ کر 74 روپے ہوجائے گی،ڈیزل کی قیمت82 روپے سے بڑھ کر 83 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت44 روپے برقرار رہے گی۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کررہی ہے اور اپریل کے مہینے میں 3 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا کہ جبکہ دوسری طرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گری گئیں ہیں،امریکی کمپنی نے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاہے اور کمپنی ڈبلیو ٹی آئی نے قیمت فی بیرل 20 سینٹ کم کردی ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ نارتھ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ کمی کے ساتھ 52.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

مزید : بزنس