سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کے تین دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کے تین دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کے تین دہشتگرد گرفتار

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں احسان یوسف،وقاص عابد اورمعظم علی شامل ہیں جن کے قبضے سے دستی بم،بارود اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ دہشتگرد ملتان اور بہاولپور میں کارروائی کرنا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاراچنار نور مارکیٹ میں دھماکہ ہونے سے 24 افراد شہید جبکہ 55 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بہاول پور