پشاور زلمی انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہاتھ کرگئی،25 لاکھ روپے محمد وسیم کو ابھی تک نہ مل سکے

پشاور زلمی انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہاتھ کرگئی،25 لاکھ روپے محمد وسیم کو ابھی ...
پشاور زلمی انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہاتھ کرگئی،25 لاکھ روپے محمد وسیم کو ابھی تک نہ مل سکے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان)پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم کیساتھ پشاور زلمی ہاتھ کرگئی۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کا صبر جواب دے گیا ہے اور وہ پشاور زلمی پر برس پڑے ہیں۔محمد وسیم نے کہا کہ فوٹو کھینچوائی اور خبریں لگوائیں مگر مجھے پیسے نہیں دیئے گئے،اپنی مشہوری کیلئے وعدے کئے مگر پورے نہیں کئے گئے۔ 6 ماہ سے پیسوں کا منتظر ہوں بار بار یاد دہانی کرائی مگر ابھی تک کوئی رقم نہیں ملی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

باکسر نے کہا کہ ملک ریاض کے 10 لاکھ روپے بھی آج تک نہیں ملے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کو پی ایس ایل کی چیمپئن پشاور زلمی نے سفیر مقرر کیا تھا اور 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید : کھیل