کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا، سندھ پولیس نے حافظ نعیم الرحمن کو گرفتار کر لیا

کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا، سندھ پولیس نے حافظ نعیم الرحمن کو گرفتار کر لیا
کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا، سندھ پولیس نے حافظ نعیم الرحمن کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک کیخلاف دھرنے کی وجہ سے سندھ پولیس نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے ۔

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج، پولیس نے ادارہ نور حق کا گھیراﺅ کرلیا، کراچی کے امیر سمیت کئی کارکن گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی کے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو پرمیڈیاسے گفتگو کے بعد پولیس نے ادارہ  نور  حق کے باہر سے حراست میں لے لیا ۔گرفتاری قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج لوڈشیڈنگ کے خلاف ہے، کارکنوں کی جگہ جگہ گرفتاریوں کی اطلاعات آرہی ہیں، ہم دھرنے کی جگہ پہنچنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور احتجاج کریں گے ،جہاں روکا گیا وہاں دھرنا دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مسئلے کواجاگرکرنے کیلیے جگہ کاانتخاب کرتی ہیں،مسئلہ شارع فیصل کا نہیں کیالیکٹرک کا ہے۔ ادارہ نورحق میں دھرنا نہیں تھا ادارہ نورحق کو کیوں بند کیا گیا؟۔ ہمیں جمہوری عمل سے روکا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ نے کہا کہ ٹریفک میں خلل نہیں آنا چاہیے ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ہم بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف ہمارا پرامن احتجاج ہے لیکن آج کے اقدامات سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اور سب ملے ہوئے ہیں۔ ہرمہینے بھتے کی پرچی کی صورت میں بل آتاہے ،یہ ظلم بند ہوناچاہیے ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔

مزید :

کراچی -