اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ایف آئی اے اور پی سی بی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی گئی

اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ایف آئی اے اور پی سی بی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش ...
اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ایف آئی اے اور پی سی بی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ایف آئی اے اور پی سی بی نے اپنی اپنی تحقیقات کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے اور پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے کھلاڑیوں سے کی جانے والی تحقیقات کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی ہے۔

کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا، سندھ پولیس نے حافظ نعیم الرحمن کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے پی سی بی اور ایف آئی اے نے اپنی اپنی تحقیقات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں نامزد کھلاڑیوں کے بیانات کی کاپی بھی لف ہے ، جب کہ کھلاڑیوں کی بکیز سے بات چیت کو بھی اس رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل