اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس،2017-18 ءکے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب کر لیا گیا

اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس،2017-18 ءکے لئے مجلس عاملہ کے اراکین ...
اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس،2017-18 ءکے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب کر لیا گیا

  

کراچی(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 30مارچ2017ءکو جناب سرمد علی کی صدارت میں اے پی این ایس ہاوس، کراچی میں منعقد ہوا۔جس میں سال 2017-18 ءکے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب ہوا۔مجلس عاملہ نے جنا ب سرمد علی (روزنامہ جنگ ) صدر، قاضی اسد عابد( روزنامہ عبرت) سینئر نائب صدر،جناب مہتاب خان(روزنامہ اوصاف) نائب صدر، جناب عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان ) سیکرٹری جنرل ،جناب ایس ایم منیر جیلانی (روزنامہ پیغام) جوائنٹ سیکرٹری اوروسیم احمد( روزنامہ عوام) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا ۔جنرل کونسل میں ملک بھر سے آئے ہو ئے172اراکین نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔جنرل باڈی نے جناب سجاد بخاری کوچیف الیکشن کمشنر، جناب ناصر داد بلوچ اور جناب عثمان عرب ساطی پر مشتمل الیکشن کمیشن منتخب کیا۔الیکشن کمیشن نے سال 2017-18کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے،اور مندرجہ ذیل اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

راولپنڈی/اسلام آبادروزنامہ نشستیں: روزنامہ اوصاف، اسلام آبا د اور روزنامہ صحافت، اسلام آباد

بلوچستان روزنامہ نشستیں: روزنامہ عوام،کوئٹہ اور روزنامہ مشرق، کوئٹہ

پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں: روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آباد

لاہور روزنامہ نشستیں: روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ ، روزنامہ خبریں، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان اور روزنامہ تجارت

جرائد نشستیں: ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، کراچی ، ماہنامہ نئے افق، کراچی، ماہنامہ نیا رخ، کراچی او ر ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ، کراچی

نیو ز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پختون خوائ) نشست: ہفت روزہ عزم لاہور

نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(سندھ/بلوچستان) نشست: پندرہ روزہ عبرت، حیدرآباد

جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی سال 2017-18 کے انتخابات کیلئے مندر جہ بالا ارکان کو خفیہ رائے دہی کے تحت منتخب کیا گیا

کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر ، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت، روزنامہ دن اور روزنامہ قومی اخبار

خیبر پختون خواہ روزنامہ نشستیں: روزنامہ مشرق او ر روزنامہ وحدت

سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ کلیم، سکھر اور روزنامہ کاوش، حیدرآباد

جنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے : روزنامہ سٹی 42 لاہو ر اور روزنامہ پاکستان آبزروراسلام آباد

جنرل نشستیں (ریجنل روزنامے) : روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد اور روزنامہ سیادت بہا ول پور

نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(جنرل) نشست : ماہنامہ کرکٹر،کراچی

مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر عثمان عرب ساطی (روزنامہ وطن گجراتی) کو انکی اخباری صنعت میں بہترین خدمات انجام دینے پر بطور مستقل اعزازی ممبر منتخب کیا اورماہنامہ دستک،کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔

مزید : کراچی