پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 206 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 156 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 206 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 156 ...
پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 206 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 156 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں آج زبردست تیزی رہی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 48 ہزار 156 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مایوس کن رہا اور سہہ پہر تین بجے تک اس میں 219 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے بعد کاروبار میں یکدم تیزی آئی اور انڈیکس نے بلندیوں کا سفر شروع کردیا۔ کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں سرمایہ کاروں نے خوب دلچسپی دکھائی جس کی وجہ سے یہ 206 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 48 ہزار 156 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 13 کروڑ 63 لاکھ 38 ہزار 840 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 74 کروڑ 20 لاکھ 55 ہزار 685 روپے رہی ۔

پی ایس ایک میں مجموعی طور پر 361کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ، 138 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی ویلیو میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید : بزنس