پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم اسمبلیاں توڑ دیں گے، رمضان کے بعد قومی الیکشن ہوں گے،: نبیل گبول

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم اسمبلیاں توڑ دیں گے، رمضان کے بعد قومی ...
پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم اسمبلیاں توڑ دیں گے، رمضان کے بعد قومی الیکشن ہوں گے،: نبیل گبول

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مستعفی ہونے کی بجائے اسمبلیاں توڑ دیں گے اور رمضان المبارک کے بعد ملک میں الیکشن ہوں گے۔

کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا، سندھ پولیس نے حافظ نعیم الرحمن کو گرفتار کر لیا

ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماءنبیل گبول نے کہا ہے کہ میں نے30سال پاکستان میں سیاست کی ہے اور اپنی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم پاکستان اپنی پارٹی میں سے کسی کو بھی اپنے علاوہ وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے وہ پانامہ کیس کے فیصلے کے فوری بعد قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے اور ملک میں آئندہ الیکشن اسی سال رمضان کے بعد ہوں گے۔ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ462ارب روپے قومی خزانے میں موجود نہیں اور اتنی بڑی کرپشن کا الزام ڈاکٹر عاصم پر لگایا گیا ہے ان پر تمام الزامات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی ان تمام سیاسی الزامات میں سرخرو ہوگی۔

مزید : کراچی