جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز نے ’’کراچی الیکٹرک ‘‘ کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ...
جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز نے ’’کراچی الیکٹرک ‘‘ کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کو جائز قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ دینے کا اعلان کردیا ،گرفتاریاں قابل مذمت ہمارے کارکنان سندھ حکومت کے لئے لوہے کے چنے ثابت ہوں گے،زیر حراست کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو  احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیں گے، شارع فیصل میدان جنگ بن گیا ،پولیس اور جماعت اسلامی میں آنکھ مچولی جاری ۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر نہال ہاشمی نے ادارہ نور حق کے باہر سے کراچی الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر کارکنوں کی گرفتاریوں ،پکڑ دھکڑ ،آنسو گیس اور شیلنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جماعت اسلامی کراچی کے پسے ہوئے اور سندھ حکومت کی جانب سے ستائے ہوئے عوام کی آواز اٹھا رہی ہے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے جماعت اسلامی کراچی کے رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتار قابل مذمت ہے ، احتجاجی کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کریں گے جماعت اسلامی کے کارکنان سندھ حکومت کے لئے لوہے کے چنے ثابت ہوں گے۔ معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں کے ذریعے تنگ کر رہی ہے۔ گھی جب سیدھی انگلیوں سے نہ نکالا جائے تو ٹیڑھا پن دکھایا جاتا ہے

کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا، سندھ پولیس نے حافظ نعیم الرحمن کو گرفتار کر لیا

مسلم لیگ نواز کے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کی گرفتاری انتہائی جابرانہ اور ظالمانہ کارروائی ہے، مسلم لیگ ن جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے سندھ حکومت کرپٹ لوگوں کوسونے کے تاج پہنا رہی ہے، کارکنوں کی گرفتاری کی بجائے کراچی کا کچرا اٹھایا جائے۔عوامی معاملات اور کے الیکٹرک کے خلاف ن لیگ بھی جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی۔

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج، پولیس نے ادارہ نور حق کا گھیراﺅ کرلیا، کراچی کے امیر سمیت کئی کارکن گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج جائز ہے اس معاملے کو ہینڈل کیا جائے،کے الیکٹرک نے بجلی کے کھمبوں کی تاریں تک بیچ دی ہیں،کراچی کے حقوق کے لئے جنگ میں تحریک انصاف بھی جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی۔

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم اسمبلیاں توڑ دیں گے، رمضان کے بعد قومی الیکشن ہوں گے،: نبیل گبول

کراچی الیکڑک کے خلاف شارع فیصل جماعت اسلامی اور پولیس کے درمیان میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے ،پولیس جماعت اسلامی کے کارکنان پر اندھا دھند شیلنگ کر رہی ہے جبکہ جماعت کے کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید : کراچی