محکمہ انسداد دہشتگردی کی شہر قائد میں کارروائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی کی شہر قائد میں کارروائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ ...
محکمہ انسداد دہشتگردی کی شہر قائد میں کارروائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشتگردی نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکنا ن سندھ حکومت کے لئے لوہے کے چنے ثابت ہوں گے،معراج الہدیٰ صدیقی ، کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج میں جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں، عارف علوی، پیپلز پارٹی احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کراچی کا کچرا اٹھائے: نہال ہاشمی 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یو پی موڑ کے قریب سی ٹی ڈی نے چھاپہ ماررکارروائی کے دورا ن بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 2کلاشنکوف اور میگزین بھی برآمدکر لئے گئے ہیں ۔تاہم زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی