یہ نوجوان امریکی ماڈل افغانستان میں کیا کام کرتی تھی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یہ نوجوان امریکی ماڈل افغانستان میں کیا کام کرتی تھی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ ...
یہ نوجوان امریکی ماڈل افغانستان میں کیا کام کرتی تھی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والی امریکی فوجی خاتون نے نوکری سے فراغت کے بعد امریکہ جا کر ایک ایسا کام شروع کر دیا کہ دنیا بھر میں مشہور ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس خوبرو لڑکی کا نام ’ہوپ ہاورڈ‘ ہے جس نے 19سال کی عمر میں ہائی سکول سے گریجوایشن کرتے ہی امریکی ایئرفورس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ایئرفورس میں وہ جنگی جہازوں کی مکینک کے طور پر بھرتی ہوئی تھی۔ افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران اس نے ایم 16مشین گن بھی چلائی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

خوبصورت نوجوان لڑکی نے اپنا کنوارہ پن فروخت کے لئے پیش کردیا ,کتنی بولی لگی؟ قیمت جان کر کوئی بھی اپنے ہوش کھو بیٹھا

واپس امریکہ جا کر اس نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس پر توجہ دینی شروع کی اور محض 4سال کے عرصے میں وہ دنیا بھر میں مقبول ہو گئی۔ آج انسٹاگرام پر اس کو 6لاکھ سے زائد لوگ فالو کر رہے ہیں جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنی تصاویر اور فٹنس کے متعلق ہدایات پر مبنی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ ہوپ ہاورڈ کا کہنا ہے کہ ”فوج کی نوکری میری زندگی کا بدترین تجربہ بھی تھا اور بہترین بھی۔ ان سالوں میں میں نے دنیا کو ایک مختلف انداز میں دیکھنا سیکھا۔ جب میں نوکری سے فارغ ہو کر امریکہ آئی تو میں نے سوچا کہ اب مجھے اپنی زندگی کو بدلنا چاہیے۔ چنانچہ میں اپنی خوراک پر توجہ دینے لگی اور ورزش شروع کر دی۔ آج میں عالمی فٹنس ٹرینر بن چکی ہوں اور پروفیشنل باڈی بلڈر کی حیثیت سے مقابلے میں بھی شریک ہو چکی ہوں۔ لوگ خود کو فٹ رکھنے کے لیے مجھ سے مشورہ مانگتے ہیں اور میں باقاعدہ کلاسز بھی دیتی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس