پاک بحریہ کی جانب سے1خاتون افسر سمیت10کموڈورز کو ستارہ امتیاز، 15افسران کوتمغہ امتیاز ، 1افسر اور4جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز دیا گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کی جانب سے1خاتون افسر سمیت10کموڈورز کو ستارہ امتیاز، 15افسران کوتمغہ امتیاز ، 1افسر اور4جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز ا گیا۔ تقریب بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے۔
پاکستان کو تنہا کرنے کا پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ عالمی دوست ہمارے ساتھ ہیں: آرمی چیف جنرل باجوہ
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی۔ جس میں1 خاتون افسر سمیت پاک بحریہ کے 10 کموڈورز کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا جبکہ 15 افسران کو تمغہ امتیاز1 افسر اور4 جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز نے ’’کراچی الیکٹرک ‘‘ کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا
پاک بحریہ کے 16 سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو تمغہ خدمت کلاس اول، 17 کو تمغہ خدمت کلاس دوئم اور 30 کو تمغہ خدمت کلاس سوئم دئیے گئے۔ اس کے علاوہ10 سے زائد سویلینز کو بھی مختلف اعزازات تفویض کیے گئے۔