پیمرا نے نجی چینل ’ہم ٹی وی ‘ کو قابل اعتراض اور غیر مناسب مواد نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

پیمرا نے نجی چینل ’ہم ٹی وی ‘ کو قابل اعتراض اور غیر مناسب مواد نشر کرنے پر ...
پیمرا نے نجی چینل ’ہم ٹی وی ‘ کو قابل اعتراض اور غیر مناسب مواد نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیمرا نے نجی ٹی وی چینل  ’ہم ٹی وی ‘ کو قابل اعتراض اور غیر مناسب مواد نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ’کتنی گرہیں باقی ہیں ‘ کی قسط ’چیونگم ‘میں غیر مناسب اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ٹی وی چینل کو  دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاہے ،جرمانہ کی رقم تین ہفتوں میں ادا کرنا ہوگی ،مورخہ 29جنوری 2017کو مذکورہ پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر کیا گیا جس کیخلاف پیمرا کو متعدد شکایات موصول ہوئیں اور اتھارٹی نے 20فروری 2017کو اظہار وجوہ کے ذریعے چینل انتظامیہ سے 7روز میں جواب طلب کیا ۔

مزید پڑھیں:’’کراچی میں ابراہیم حیدری قبرستان میں اس قبر پر کالی بلی پھیرا دیتی ہے،کوئی قریب جانے کی کوشش کرے تو غرانے لگ جاتی ہے کیونکہ وہ قبر دارصل ۔۔۔۔۔‘‘

بعدا زاں چینل نمائندگان کا موقف سننے اور جواب کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ مذکورہ پروگرام میں الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی گئی ہے کہ علاوہ ازین چینل انتظامیہ نے سکرپٹ کے انتخاب میں بھی احتیاط نہیں برتی ،لہذا چینل انتظامیہ کو جرمانے کے علاوہ یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے ادارہ جاتی نگران کمیٹی کو فعال کرے اور سکرپٹ کا انتخاب معاشرتی ،سماجی اور اخلاقی قدروں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیا جائے ۔

مزید : تفریح