احسن اقبال سے ایشیابحرالکاحل کے معذور افرادکی تنظیم کے پاکستانی اراکین کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

احسن اقبال سے ایشیابحرالکاحل کے معذور افرادکی تنظیم کے پاکستانی اراکین کی ...
احسن اقبال سے ایشیابحرالکاحل کے معذور افرادکی تنظیم کے پاکستانی اراکین کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال ن احسن اقبال سے ایشیابحرالکاحل کے معذور افرادکی تنظیم کے پاکستانی اراکین کی ملاقات اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شوہر سے جھگڑا اور صلح کے بعد وینا ملک کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور60سے زائد ممالک کے سول سائٹی ممبران کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیراحسن اقبال کاچوتھے ایشیاپیسیفک فورم پائیدارترقی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عدم مساوات کاخاتمہ امن اورہم آہنگی کا فروغ سب سے بڑا چیلنج ہے، ایشیاعالمی معیشت کیلیے نئے انجن کے طور پرابھر کر سامنے آیا ہے۔ ٹیکنالوجی اورجدت سماجی اورمعاشی محل وقوع کوتبدیل کررہی ہے،ایشیاپیسیفک موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ممالک کوپائیدارترقی کے قیام کے لیے آپس میں زیادہ تعاون کرنا ہو گا جبکہ حکومتیں اکیلے ترقیاتی کام نہیں کرسکتیں سول سوسائٹی بھی اہم شراکت دارہیں۔واضح رہے کہ احسن اقبال کی60سے زائدممالک کی سول سوسائٹی کے ممبران سے بھی ملاقات ہوئی ۔

مزید : قومی