اندرونی و بیرونی قرضوں کا بوجھ عوام پر،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے:خورشید شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اندرونی اور بیرونی قرضوں کا بوجھ پاکستان کے عوام پرلاد دیا گیاہے،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اب غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے،لوگ بد ترین لوڈ شیڈنگ،مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔گیلپ سروے والے کچھ دن 18 ،20 اور22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں گزاریں،وہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سروے نہ بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مصنوعی اعداد و شمار سے عوام کو دھوکا نہ دے۔