وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بجائے سیکریٹر پانی و بجلی کی قربانی دیدی گئی

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بجائے ...
وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بجائے سیکریٹر پانی و بجلی کی قربانی دیدی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی بجائے سیکریٹری پانی و بجلی کی قربانی دیدی گئی ہے ،سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ سمیت چار وفاقی سیکریٹریوں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گرمیاں آتے ہی لوڈشیڈنگ کے مسئلے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا اور اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں ،آج اور گزشتہ روز بھی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مسائل سے دوچار رہے ۔سیکریٹر ی پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کو عظمت علی رانجھا کی جگہ وزارت تجارت کا نیا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ عظمت علی رانجھا کی نئی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے سیکرٹری عرفان الہی کو تبدیل کرکے سیکرٹری منصوبہ بندی تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی یوسف نسیم کھوکھر کو پانی و بجلی کا نیا سیکرٹری لگایا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں