31 مارچ اور بیٹے کی پیدائش، لاہور کے صحافی نے ایسی کہانی بیان کردی کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

31 مارچ اور بیٹے کی پیدائش، لاہور کے صحافی نے ایسی کہانی بیان کردی کہ جان کر آپ ...
31 مارچ اور بیٹے کی پیدائش، لاہور کے صحافی نے ایسی کہانی بیان کردی کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بعض تاریخیں اتفاقیہ واقعات کی وجہ سے انسان کی زندگی میں بہت ہی اہمیت کی حامل بن جاتی ہیںجو ساری زندگی یاد رہتے ہیں۔ ایسا ہی آج (31) مارچ کا دن بھی ہے جو لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی کیلئے اتفاقیہ واقعات کی وجہ سے اہمیت کا حامل بن گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز میں کام کرنے والے صحافی حافظ طیب ستار کی ایک سال پہلے شادی ہوئی ہے اور آج اللہ نے انہیں ایک چاند سے بیٹے سے نوازا ہے۔ بیٹا پیدا ہونے پر سبھی لوگ خوشیاں مناتے ہیں لیکن حافظ طیب کیلئے یہ خوشی چار گنا ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ سال پہلے ان کے والد 31 مارچ کو سرکاری نوکری سے ریٹائر ہوئے تھے جبکہ اسی تاریخ کو ان کی بہن کی بھی شادی ہوئی تھی۔ حافظ طیب نے بتایا کہ 31 مارچ 2017 کو نہ صرف اللہ نے انہیں چاند سے بیٹے سے نوازا ہے بلکہ اسی تاریخ کو ان کے بڑے بھائی کے گھر بھی بیٹا پیدا ہوا تھا۔ اتنے اچھے اور خوش قسمتی کے واقعات ہونے پر ہم بھی دعا گو ہیں کہ 31 مارچ آئندہ بھی ان کیلئے خوشیاں لے کر آئے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس