کراچی کے عوام کو تفریحی سہولیات دینے کے لئے پارک کو بنانا تھا، اب بحریہ ٹاﺅن اس میں کام نہیں کرےگا: ملک ریاض

کراچی کے عوام کو تفریحی سہولیات دینے کے لئے پارک کو بنانا تھا، اب بحریہ ٹاﺅن ...
کراچی کے عوام کو تفریحی سہولیات دینے کے لئے پارک کو بنانا تھا، اب بحریہ ٹاﺅن اس میں کام نہیں کرےگا: ملک ریاض

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے پاس تفریحی سہولیات موجود نہیں ہیں اس لئے باغ ابن قاسم کا ٹھیکہ لیا تھا۔ حکومتی رویے کے باعث اب بحریہ ٹاﺅن اس پارک کا ٹھیکہ نہیں لے گا ۔

پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی نشان الاٹ کرانے کی اہل نہیں رہی:الیکشن کمیشن

دنیا کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا کہ مئیر کراچی باغ پر کمرشل سرگرمیوں کا الزام لگا رہے ہیں میرے لاش پر سے گزر کر کوئی تجاوزات کرے گا، گورنمنٹ کے اپنے لوگ چائنہ کٹنگ اور پارکوں میں کمرشل سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں، بحریہ ٹاﺅن محض اللہ کی رضا کے لئے اس پارک کی بہتری کے لئے کوشش کر رہا تھا۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ اس پارک کا کوئی وارث تھا ہی نہیں۔ بحریہ ٹاﺅن نے ابتداءمیں 25کروڑ روپے اس پارک کی بحالی پر خرچ کرنا تھے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی لاکھوں روپے کے اخراجات آنا تھے۔ یہ صرف بحریہ ٹاﺅن اپنے وسائل سے لگا رہا تھا ، پارک میں آنے والے شہریوں سے بھی کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جانی تھی۔

احسن اقبال سے ایشیابحرالکاحل کے معذور افرادکی تنظیم کے پاکستانی اراکین کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

سربراہ بحریہ ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ اس پارک میں ایک انچ جگہ بھی کمرشل جگہ نہیں ہے۔میں سارے کام اللہ کی رضا کے لئے کر رہا ہوں اور اس حوالے سے کبھی بھی کسی نے مجھ پر انگلی نہیں اٹھائی۔ پارک حوالگی کے وقت کئے جانے والے معاہدے میں یہ بات بھی تحریر ہے کہ اس پارک کو کسی بھی سیاسی ، کمرشل مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔وسیم اختر کا نقطہ شاید ٹھیک ہو گا اگر مجھے پتہ ہوتا کہ وسیم اختر اس پر اعتراض کریں گے تو میں ایسا نہیں کرتا۔میں نے سراج الحق، فاروق ستار سے بھی اس پارک کے حوالے سے بات کی۔ میں کسی بھی متنازعہ کام میں خیرات نہیں کرسکتا جو پیسے بحریہ ٹاﺅن نے پارک کی تزئین و آرائش کے لئے رکھے تھے اب وہ کسی اور فلاحی منصوبے میں لگائیں گے۔

مزید : کراچی