باغ ابن قاسم کی اراضی کے ایم سی کی ہے ،سندھ حکومت کسی کے حوالے نہیں کرسکتی:وسیم اختر

باغ ابن قاسم کی اراضی کے ایم سی کی ہے ،سندھ حکومت کسی کے حوالے نہیں ...
باغ ابن قاسم کی اراضی کے ایم سی کی ہے ،سندھ حکومت کسی کے حوالے نہیں کرسکتی:وسیم اختر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ باغ ابن قاسم کی اراضی کے ایم سی کی ہے ،سندھ حکومت اسے کسی اورکے حوالے نہیں کر سکتی،کسی کوبھی اثاثے نہیں دیے جاسکتے۔

31 مارچ اور بیٹے کی پیدائش، لاہور کے صحافی نے ایسی کہانی بیان کردی کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باغ ابن قاسم کی زمین کے ایم سی کی ہے اورجس کی زمین ہے اسی سے اجازت لی جائے۔میرا مقصد کسی نیک کام کو روکنا نہیں ،ماضی میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے لیکن اب ہمیں کام کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہے۔میں نے سندھ حکومت کو سمت دکھائی اور ہمیشہ نیک نیتی سے ہی کام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 8سالوں میں کوئی بھی کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا جھگڑا بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کے ساتھ نہیں بلکہ سندھ حکومت کے ساتھ ہے،ملک ریاض کے قانون مشیروں نے انہیں غلط سمت دکھائی ہے۔اگر میری کوئی بات ملک ریاض کو بری لگی ہو تو ان سے معزرت بھی کرتا ہوں ،انہیں کراچی کے باقی پارکس پر بھی کام کرنا چاہیے۔

مزید : کراچی