کشمیری نوجوان قابض فوج پر پتھراؤ کیوں کرتے ہیں ؟ہندوستانی وزیر داخلہ اور خفیہ اداروں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو اپنے پاکستانی ہونے اور کشمیریوں کی استقامت پر فخر محسوس ہو گا

کشمیری نوجوان قابض فوج پر پتھراؤ کیوں کرتے ہیں ؟ہندوستانی وزیر داخلہ اور ...
کشمیری نوجوان قابض فوج پر پتھراؤ کیوں کرتے ہیں ؟ہندوستانی وزیر داخلہ اور خفیہ اداروں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو اپنے پاکستانی ہونے اور کشمیریوں کی استقامت پر فخر محسوس ہو گا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی مودی سرکار کو کشمیری نوجوانوں میں’’تحریک آزادی‘‘ کی بڑھتی ہوئی جدوجہد نے بوکھلا دیا ،بھارتی خفیہ اداروں نے نہتے کشمیریوں کا قابض مسلح فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے ، ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے ، پلیٹ گنز اور بے دریغ لاٹھی چارج پر جوابی پتھراؤ اور سنگ بازی کے پیچھے پاکستانی ہاتھ قرار دے دیا ، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان وٹس ایپ اور سوشل میٖڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں سے بھارتی فوج پر پتھراؤ کراتا ہے،بھارتی فوج پر کشمیری نوجوانوں کی سنگ بازی کے دوران وٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر لائیو رپورٹنگ کی جاتی ہے ،کشمیری نوجوان پاکستان کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔

مزید پڑھیں:مودی حکومت کی مسلم دشمنی ، گائے ذبح کرنے پر عمر قید ، گوشت بیچنے پر10سال قید،1لاکھ سے5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا قانون منظور کر لیا گیا

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق انڈین وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے پتھراؤ اور سنگ بازی کے پیچھے براہ راست پاکستان کا ہاتھ ہے اور وہ مسلسل بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بیٹھ کر جموں و کشمیر میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے،وٹس ایپ ،فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے کشمیر ی نوجوانوں کو احتجاج پر مجبور کیا جاتا ہے اور غلط اطلاعات پھیلا کر کشمیریوں کو بھارتی فوج کے سامنے کھڑا ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے بہکاوے میں نہ آئیں،وہ مسلسل انڈیا کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔بھارتی فوجیوں کو دہشت گردی سے جس طرح نمٹنا چاہئے وہ اب بھی اسی طرح نمٹ رہے ہیں اور آئندہ بھی نمٹتے رہیں گے ۔

دوسری طرف بھارتی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پاکستانی ایجنسیاں سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو اکسا رہی ہیں، کشمیری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے کسی بھی پروپیگنڈے کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔کچھ ایسی ہی بات جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ایس پی جائز نے کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں سے کہا کہ وہ تصادم والی جگہ سے دور رہیں اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ نہ کریں ورنہ گولی نہیں جانتی ہے کہ کسے لگے گی؟۔بھارتی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج پر پتھراؤ کے لئے پاکستانی ایڈمن والے کئی وٹس ایپ گروپ کام کر رہے ہیں،بھارتی سیکیورٹی فورسز کے کشمیری نوجوانوں سے ہونے والے تصادم کے موقع پر ان گروپس میں تصادم کے مقام اور وقت کے بارے میں اپڈیٹ کیا جاتا ہے اور کشمیری نوجوانوں سے کہا جاتا ہے کہ فوری اس لڑائی والی جگہ پر پہنچا جائے ۔

مزید پڑھیں:بھارتی ریاست اڑیسہ میں ریلوے سٹیشن پر علیحدگی پسندوں کا حملہ اور دھماکے:بھارتی میڈیا

بھارتی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز جیسے ہی کسی دہشت گرد (مجاہدین) کے خلاف کسی خفیہ اطلاع پر آپریشن کے لئے پہنچتی ہے تو اس آپریشن کو ناکام بنانے کے لئے فورا سے پہلے پاکستان سے ان گروپس میں آپریشن کے درست مقام کا بتا کر کشمیریوں کو اکسایا جاتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد اور جتھوں کی صورت میں آپریشن والے علاقے میں پہنچیں اور بھارتی فورسز پر پتھراؤ کریں ۔بھارتی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ان گروپس میں کشمیری نوجوانوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کو بھی اس گروپ میں شامل کریں ۔واضح رہے کہ 28مارچ کو بڈگام ضلع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مجاہدین کے خلاف ایک گھر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جس پر مقامی کشمیری بڑی تعداد میں جمع ہو گئے تھے اور انہوں نے بھارتی فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس پر شدید پتھراؤ کیااورقابض سیکیورٹی فورسز کے 63اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:’میں قبرستان کے قریب سے گزر رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ کچھ قبروں پر آگ لگی ہوئی اور میں لوگوں کے ساتھ پانی کی بالٹیاں لے کر پہنچا تو ۔۔۔‘ شہری نے زندگی کا انتہائی حیران کن واقعہ بیان کر دیا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھی کشمیریوں کی مسلسل ’’سنگ بازی ‘‘سے بوکھلاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کرنے ،وادی میں پاکستانی پر چم لہرانے اور مجاہدین کی مدد کرنے والوں کو بھی دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔بھارتی ٹی وی نے تسلیم کیا ہے کہ آرمی چیف کی کشمیریوں کو دی جانے والی واضح اور دوٹوک دھمکی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں حالات ہیں کہ سدھرنے کا نام نہیں لے رہے اور کشمیری نوجوان بھی مسلسلاحتجاج،پتھراؤ اور مجاہدین کی کھلم کھلا مدد کرتے نظر آتے ہیں ۔بھارتی ٹی وی نے حسب سابق مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہنا تھا نہتے کشمیریوں کے احتجاج،فوج پر پتھراؤ اور آزادی کے نعرے لگانے کی سب سے بڑی وجہ پاکستان سے کشمیریوں کو کنٹرول کرنا نظر آتا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں