میئر کراچی اختیارات کا رونا روتے ہیں ، 100دن میں صفائی کے بجائے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا: جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وقار مہدی

میئر کراچی اختیارات کا رونا روتے ہیں ، 100دن میں صفائی کے بجائے شہر کو کچرے کا ...
میئر کراچی اختیارات کا رونا روتے ہیں ، 100دن میں صفائی کے بجائے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا: جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وقار مہدی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وقار مہدی نے کہا ہے کہ میئرکراچی محض اختیارات کا رونا روتے رہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ 100دن میں پورے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

کشمیری نوجوان قابض فوج پر پتھراؤ کیوں کرتے ہیں ؟ہندوستانی وزیر داخلہ اور خفیہ اداروں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو اپنے پاکستانی ہونے اور کشمیریوں کی استقامت پر فخر محسوس ہو گا

تفصیلا ت کے مطابق پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میئرکراچی ابھی تک کوئی قابل ذکر کام نہیں کرسکے وہ پہلے مشرف دور میں دیے گئے 300 ارب کا حساب دیں،انہوں نے تو 100دن میں شہر کی صفائی کرنے کے بجائے اسے کچر ے کا ڈھیر بنا کررکھ دیا ہے جو میئر ایک یوسی 11 میں صفائی نہ کرا سکا عوام کی خدمت کیا کرے گا؟۔حکومت سندھ کے پورے کراچی میں 10ارب کے ترقیاقی منصوبے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیلئے دن رات کام جاری ہے۔

مزید : کراچی