پیپلزپارٹی نے چائنا کٹنگ نہیں کی، نہ ہی کسی پارک پر قبضہ کیا:جام خان شورو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیربلدیات سندھ جام خان شورونے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کوئی چائنا کٹنگ نہیں کی اور نہ ہی کسی پارک پر قبضہ کیا۔
ڈاکٹر عاصم کی رہائی کے حوالے سے پاک فوج کو تحفظات ہیں: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ
نجی ٹی وی پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی وسیم اختر کو پارکوں پر قبضے پر اعتراض ہونا چاہیے تھا،کراچی کے 300 پارکس پر قبضہ تھا جو رینجرز نے واگزار کرایا۔ بحریہ ٹاون اچھا کام کرنے جارہا ہے،اس پراعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ نجی پارٹی پارک کوسنبھالنا چاہتی ہے تواس کوانا کا مسئلہ کیوں بنایا جارہا ہے؟