ٹرمپ یونیورسٹی 4000طلبہ و طالبات کو ان کے 2.5کروڑ ڈالر ادا کرے: امریکی عدالت

ٹرمپ یونیورسٹی 4000طلبہ و طالبات کو ان کے 2.5کروڑ ڈالر ادا کرے: امریکی عدالت
ٹرمپ یونیورسٹی 4000طلبہ و طالبات کو ان کے 2.5کروڑ ڈالر ادا کرے: امریکی عدالت

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی عدالت نے ٹرمپ یونیورسٹی کو 4000طلبہ و طالبات کے2.5کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یونیورسٹی نے فراڈ کے ذریعے طلبہ وطالبات سے رقوم بٹوریں ۔

ڈاکٹر عاصم کی رہائی کے حوالے سے پاک فوج کو تحفظات ہیں: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

سی این این کے مطابق امریکی جج نے ٹرمپ یورنیورسٹی فراڈکیس میں ڈیل کی توثیق کرتے ہوئے صدرٹرمپ کوڈھائی کروڑڈالرفریقین کواداکرنےکاحکم دے دیا ہے۔ طلبہ و طالبات کو ان کے دی جانے والی رقوم کا90فیصد رقوم واپس مل جائیں گی۔واضح رہے کہ ٹرمپ یونیورسٹی پرفیسوں کی مدمیں طلبہ سے ہزاروں ڈالربٹورنے کا الزام تھا۔

مزید : بین الاقوامی