چور عقیل نامی شہری کے گھر کا صفایا کر کے فرار ،پولیس دو گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی

چور عقیل نامی شہری کے گھر کا صفایا کر کے فرار ،پولیس دو گھنٹے بعد جائے وقوعہ ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چور، ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور شہریوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے ،لاہور کے علاقے سٹیٹ لائف فیز 1کے گھر 91ڈی میں چور گھر کا صفایا کر کے فرار ہو گئے ،پولیس دو گھنٹے گزرنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی  ۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم گیلانی کے کزن عقیل نامی شخص جو سٹیٹ لائف فیز 1میں رہائش پذیر ہیں ،آج شام بچوں کے ساتھ باہر تفریح کیلئے گئے تو پیچھے سے چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا اور تمام قیمتی سامان سمیت کیش بھی لے کر فرار ہو گئے ۔عقیل جب بچوں کے ہمراہ گھر پہنچنے تو انہوں نے گھر کے دروازے کھلے اور تالے ٹوٹے ہوئے پائے جس پر انہیں تشویش گزری تو انہوں نے فوری 15 پرپولیس کواطلاع کی لیکن پولیس کی 2 گھنٹوں کے بعد اہلکار موقع پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔تاہم اس سے قبل دوسری جانب سٹیٹ لائف کے انتظامیہ کے اہلکار نے تھانہ نشتر کال کر واقعے کی اطلاع دی تو آگے سے پولیس اہلکار نے انتہائی حیران کن جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی گاڑی خراب ہے اور وہ ٹھیک کروا رہے ہیں ،گاڑی ٹھیک ہوگی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچ پائیں گے ۔عقیل نامی شخص سعودی عرب سے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے وطن واپس آئے ہیں اور ان کے ساتھ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ گیاہے ۔

مزید : لاہور