نوازشریف جانے کی تیاری کرلیں،بلاول بھٹو کانعرہ ہرجگہ گونجے گا:مولا بخش چانڈیو

نوازشریف جانے کی تیاری کرلیں،بلاول بھٹو کانعرہ ہرجگہ گونجے گا:مولا بخش ...
نوازشریف جانے کی تیاری کرلیں،بلاول بھٹو کانعرہ ہرجگہ گونجے گا:مولا بخش چانڈیو

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اب جانے کی تیاری کرلیں،بلاول بھٹوزرداری کا نعرہ ہرجگہ گونجے گا،وہ اچانک سے سیاستدان نہیں بنے۔

ٹرمپ یونیورسٹی 4000طلبہ و طالبات کو ان کے 2.5کروڑ ڈالر ادا کرے: امریکی عدالت

تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے سیاست میں اچھے اصول نہیں اپنائے،پاناماکیس میں ان کے بچوں کے نام بھی ہیں،ہم پاناماکیس کی بات کرتے ہیں توحکمران پتھراٹھالیتے ہیں،نواز شریف کوپاناماکیس میں نام آنے پراستعفی دینا چاہیے تھا۔ وزیر اعظم منصوبوں کااعلان کرتے ہیں لیکن پیساکہاں سے لائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سندھ میں آکراسے فتح کرناچاہتے ہیں جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کوسندھ پسند ہی نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہماری ماں ہے، اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے اورنہ ہی ہم پنجاب کو فتح کرنا چاہتے ہیں۔معاملہ حدود سے تجاوز کرنے کاہے،بجلی کے زائد بلوں سے لوگ پریشان ہیں۔ظلم کسی کے ساتھ بھی ہو،ہم مظلوم کے ساتھ ہیں۔کراچی میں آج جوکچھ بھی ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید : حیدرآباد