سلہٹ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کرنل ابولکلام آزاد انتقال کر گئے

سلہٹ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی انٹیلی جنس ...
سلہٹ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کرنل ابولکلام آزاد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیشی سلہٹ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران بم دھماکے میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیش کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ابو الکلام آزاد کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )میں انتقال کر گئے ،کرنل آزاد کو دو روز قبل ہی سنگا پور سے وطن واپس لایا گیا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 25مارچ کو سلہٹ شدت پسندوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں بم دھماکے سے شدید زخمی ہونے والے رپیڈایکشن بٹالین کے انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ابو الکلام آزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ ہسپتال ڈھاکہ میں انتقال کر گئے ۔یاد رہے کہ 25مارچ کو سلہٹ شدت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کے خلاف  ہونے والے آپریشن میں بم دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ،جب لیفٹیننٹ کرنل آزاد جائے حادثہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہو گیا جس میں وہ بھی شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر بہتر علاج کے لئے سنگا پور منتقل کر دیا گیا تھا اور 2روز قبل ہی انہیں ڈھاکہ واپس لا کر سی ایم ایچ ہسپتال میں علاج جاری تھا کہ آ ج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔