پاکستان نے بنگلہ دیش کوعالمی فورم پر سپورٹ کیا مگر بنگلہ دیشی حکام ہمیشہ ہماری مخالفت کر تے رہے:سینیٹر سرتاج عزیز

پاکستان نے بنگلہ دیش کوعالمی فورم پر سپورٹ کیا مگر بنگلہ دیشی حکام ہمیشہ ...
پاکستان نے بنگلہ دیش کوعالمی فورم پر سپورٹ کیا مگر بنگلہ دیشی حکام ہمیشہ ہماری مخالفت کر تے رہے:سینیٹر سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بنگلہ دیش کوعالمی فورم پر سپورٹ کیا مگر بنگلہ دیشی حکام نے ہمیشہ ہماری مخالفت کر تے رہے ہیں ، پاکستان کے دوروں سے انکار بھی کرتے رہے اور مخالفانہ بیان بھی دیے گئے ،بنگلادیش کے اسپیکرکو3مختلف مواقع پرپاکستان آنے کی دعوت دی گئی تھی مگر وہ تینوں ایونٹس میں نہیں آئے،بنگلہ دیش میں بین الپارلیمانی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ سے مشاورت کے بعد کیا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے سپیکرکو3مختلف مواقع پرپاکستان آنے کی دعوت دی گئی تھی مگر وہ تینوں ایونٹس میں نہیں آئے، بنگلادیش میں پارلیمانی کانفرنس کا بائیکاٹ سپیکرنے چیئرمین سینیٹ سے مشاورت کے بعد کیا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد بھارتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور جان بوجھ کر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو ناجائز طور پر پھانسیاں دے رہی ہیں ، عالمی سطح پر بھی اس بات کی مذمت کی گئی ہے۔

مزید : قومی