فرانس کا 21رکنی تجارتی وفد 3اپریل سے پاکستان کا دورہ کریگا، وفد میں ائیر بیس ، تعمیراتی ، آئی ٹی اور دیگر ممتاز کاروباری کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے
پیرس(آئی این پی)فرانس کا 21رکنی تجارتی وفد 3اپریل سے پاکستان کا دورہ کریگا،وفد پاکستان کی اعلیٰ سطحی قیادت ،کاروباری اور متعلقہ کمپنیوں سے ملاقات کرے گا،وفد میں ائربیس کے علاوہ تجارتی ، تعمیراتی ، آئی ٹی اور دیگر ممتاز کاروباری کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کا 21رکنی تجارتی وفد 3اپریل سے پاکستان کا دورہ کریگا،وفد بزنس کونسل آف پاکستان کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا اور اسلام آباد اور کراچی کا دورہ بھی کریگا ،وفد پاکستان میں تین دن قیام کرے گا،فرانسیسی تجارتی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا،وفد پاکستان کی اعلیٰ سطح قیادت ،کاروباری اور متعلقہ کمپنیوں سے ملاقات کرے گا،وفد کی قیادت فرانس پاکستان تجارتی کونسل کے چیئرمین تھیرے یغلیمن کریں گے۔گزشتہ روزفرانس میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی معایشی اور اقتصادی طاقت ہے،میڈیف 85علاقائی اور155لوکل فیڈریشنز پر مشتمل ادارہ ہے ،پاکستان کا شمار دنیا کی اعلیٰ معیشتوں میں کیا جا رہا ہے،وفد کے دورے سے پاکستان اور فرانس کے تجارتی حجم میں اضافے کا امکان ہے۔