گجرات: ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی

گجرات: ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی
گجرات: ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) گجرات کے علاقے بھدر میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی، جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق بھدر کے رہائشی مبشر نامی شخص نے گھریلو تنازعے پر اپنی بھابھی ، بیٹی، 2 بھتیجوں اور بھتیجی کو مار کر خود کشی کرلی۔ قتل کی لرزہ خیز واردات کا سن کر اہل علاقہ سوگ میں ڈوب گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی تمام پہلوﺅں سے تفتیش کی جارہی ہے۔