”آجاؤ۔۔۔ آ جاؤ ناں۔۔۔“ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر آئی پی ایل ٹیموں نے لیوک رونکی کے ”ترلے“ شروع کر دئیے، لیگ میں شامل کرنے کیلئے کیا جتن کئے جا رہے ہیں؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بولی میں کیوں نہ گھاس ڈالی؟“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن نے دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں ایک مثبت پیغام تو دیا ہی ہے مگر اس کیساتھ ہی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو سب سے بڑی لیگ کہنے والوں کی آنکھیں بھی کھل گئی ہیں جس کی تمام ٹیمیں پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے لیوک رونکی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے تگ و دو میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اس معاملے میں پی ایس ایل ناکام ہو گئی کیونکہ۔۔۔“ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ”دھماکہ“ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی پریشان ہو جائے گا
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پی ایس ایل سب کی نظروں میں آ گئی ہے جس کا ہلکا سا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ تیسرے سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے لیوک رونکی کو آئی پی ایل کی تمام ٹیمیں ہی اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اوہ خیر۔۔۔“ فلم سٹار سعود کی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کی سنی لیون کیساتھ سیلفیاں منظرعام پر آ گئیں، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا
لیوک رونکی کو آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی کے وقت کسی نے نہ خریدا لیکن اب تمام ٹیمیں اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی نہ کسی طرح انہیں زخمی یا نہ کھیلنے والے کھلاڑی کے متبادل کے طور پر بلا لیا جائے لیکن اگر ایسا ہو بھی گیا تو یہ سراسر لیوک رونکی پر منحصر ہو گا کہ وہ آئی پی ایل کھیلتے ہیں یا نہیں۔