شانگلہ میں ملالہ کے نوبل پرائز کی رقم سے تعمیر ہونیوالے لڑکیوں کے سکول نے تدریسی سرگرمیاں شروع کردیں

شانگلہ میں ملالہ کے نوبل پرائز کی رقم سے تعمیر ہونیوالے لڑکیوں کے سکول نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شانگلہ (ویب ڈیسک) سوات کے ضلع شانگلہ میں ملالہ یوسف زئی کو ملنے والے نوبل پرائز کی رقم سے تعمیر ہونے والے خپل کور ماڈل سکول نے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ملالہ یوسف زئی کے آبائی ضلع شانگلہ کے علاقہ شاہپور میں قائم ہونے والا یہ تین منزلہ سکول کمپیوٹر لیب، کھیل کے میدان، لائبریری سے مزین اور اس تبدیلی کی علامت ہے جس کے ضمن میں ملالہ نے اس علاقہ کو روایت پسندی سے چھٹکارا دلایا اور لڑکیوں کو تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کی۔

ملالہ کے خوابوں کی تعبیر اس سکول میں 183 طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی عمر 5 تا 12 سال ہے۔ ان میں سے 34 یتیم طالبات ہیں۔ تاہم اس سب کے باوجود طالبات کے والدین میڈیا سے گفتگو کرنے سے احتراز کرتے ہیں۔ انہیں یہ خوف لاحق ہے کہ اگر انہوں نے اپنی بچیوں کو سکول بھیجا تو شدت پسند اس بلڈنگ کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردینگے۔