مظفر گڑھ میں دو کزنوں کی انوکھی شادی کا ڈراپ سین

مظفر گڑھ میں دو کزنوں کی انوکھی شادی کا ڈراپ سین
مظفر گڑھ میں دو کزنوں کی انوکھی شادی کا ڈراپ سین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(ویب ڈیسک) مظفرگڑھ میں کزن کی اپنے ہی شوہر سے شادی کروانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے ایک انوکھی خبر سامنے آئی تھی. علینہ نامی لڑکی نے اپنی کزن علیشبہ کی اپنے ہی شوہر سے شادی کروا دی تھی۔ علینہ کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کی کزن علیشبہ بہترین دوست ہیں اور ایک دوسرے کے بنا نہیں رہ سکتیں۔ اسی لیے اس نے اپنی کزن کی اپنے ہی شوہر کیساتھ شادی کروا دی ہے. علینہ کا کہنا تھا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ اور اس کی کزن ہمیشہ ساتھ رہ سکیں۔ تاہم اب اس تمام معاملے کا ڈراپ سین ہوا ہے۔

علینہ نامی لڑکی نے اب شوہر پر اغوا کے بعد زبردستی شادی کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے. علینہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی۔ اس کے باوجود فراز نے اسے اغوا کرکے زبردستی شادی کرلی. علینہ کی درخواست پر پولیس نے فراز سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی تمام معاملے کی اصل حقیقت سامنے آ سکے گی۔