پی ایس ایل فائنل کے دوران ڈانس۔۔۔ حسن علی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”تو پھر اکٹھے تین چھکے بھی نہیں پڑیں گے“

پی ایس ایل فائنل کے دوران ڈانس۔۔۔ حسن علی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ...
پی ایس ایل فائنل کے دوران ڈانس۔۔۔ حسن علی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”تو پھر اکٹھے تین چھکے بھی نہیں پڑیں گے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں سٹیج پر اور پویلین میں ڈانس کے جوہر دکھانے پر معافی مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں اس سے شادی کروں گی جو شاہ رخ خان۔۔۔“ شادی کے سوال پر ملالہ یوسف زئی کے حیران کن جواب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ ایک ڈانسر نہیں بلکہ کرکٹر ہیں اور ان کا نام ڈانس کرنا نہیں ہے۔ حسن علی نے کہا کہ ”میں ایک کھلاڑی ہوں، ایک کرکٹر، میں ایسا دوبارہ نہیں کروں گا اور مستقبل میں فاسٹ باﺅلنگ پر توجہ دوں گا۔“

 حسن علی نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں بال ٹمپرنگ کیسے کرتے ہیں اور نہ ہی وہ کبھی یہ سیکھیں گے۔ واضح رہے کہ حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فائنل میچ میں حسن علی نے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کے جوہر دکھائے تھے جس پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ملالہ کھوتی۔۔۔ مسلمانوں کی بیٹی نہیں ہو سکتی کیونکہ۔۔۔“ خادم حسین رضوی نے ملالہ پر ’حملہ‘ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے 
یہ تنقید اس وقت شدت اختیار کر گئی جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی نے انہیں ایک ہی اوور میں تین چھکے مار کر میچ اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ حسن علی جتنی توجہ ڈانس پر دے رہے ہیں، اگر وہ اپنے کھیل پر دیں تو اگلی مرتبہ اہم مواقعوں پر ایک ہی اوور میں تین چھکے نہیں کھائیں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -