ہماری انگلیوں پر ’فنگر پرنٹس‘ کا تو آپ کو معلوم ہی ہوگا، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ دراصل ان کا انسانوں کے لئے فائدہ کیا ہوتا ہے؟ جواب جان کر سائنسدان بھی خدا کی قدرت پر دنگ رہ گئے

ہماری انگلیوں پر ’فنگر پرنٹس‘ کا تو آپ کو معلوم ہی ہوگا، لیکن کیا آپ کو پتہ ...
ہماری انگلیوں پر ’فنگر پرنٹس‘ کا تو آپ کو معلوم ہی ہوگا، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ دراصل ان کا انسانوں کے لئے فائدہ کیا ہوتا ہے؟ جواب جان کر سائنسدان بھی خدا کی قدرت پر دنگ رہ گئے

  


مانچسٹر(نیوز ڈیسک) یوں تو انسانی جسم کا ہر پہلو ہی قدرت کی حیرتناک صناعی ہے لیکن فنگر پرنٹس جیسی بظاہر انتہائی معمولی چیز کو قدرت نے کن مقاصد کے ساتھ تخلیق کیا ہے یہ جان کر سائنسدان بھی انگشت بدنداں ہیں۔ عام تاثر یہ رہا ہے کہ فنگر پرنٹس کی باریک لکیروں کا مقصد ہمارے انگلیوں کی پکڑ کو مضبوط بنانا ہے تا کہ چیزیں ہمارے ہاتھوں سے پھسل نا سکیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہ انہی باریک لکیروں کی وجہ سے ہماری انگلیوں کی جلد ہمہ وقت چیزوں کو چھونے اور پکڑنے کے باوجود رگڑ سے محفوظ رہتی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جلد سے نمی کا اخراج ہوتا ہے تو یہ فنگرپرنٹس ہی ہیں جو اس نمی کو ہماری انگلیوں کی پکڑ پر حاوی نہیں ہونے دیتے اور ہم مضبوطی سے چیزوں کو پکڑ سکتے ہیں۔ مانچسٹر یونیورسٹی کے بائیوکیمسٹ رولینڈ اینوز کہتے ہیں کہ یہ فنگر پرنٹس ہی ہیں جو ہماری انگلیوں کی پوروں کو چھالوں سے محفوظ رکھتے ہیں ورنہ تو اشیاءکے ساتھ مسلسل رگڑ کی وجہ سے ہماری انگلیوں کی جلد ہر وقت چھالوں سے بھری رہتی۔فنگر پرنٹس کی لکیریں بظاہر بہت باریک ہوتی ہیں لیکن انگلیوں کے تحفظ کا حیرتناک حد تک بہترین نظام ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس