ٹرین مارچ کیلئے لوگوں کو دو ہزار کا وعدہ کر کے دو ، دو سو روپے دئیے گئے ،عمران خان
گھوٹکی (ویب ڈیسک)گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پی پی قیادت کانام لیے بغیر کہاکہ جب ان پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے ۔
روزنامہ دنیا کے مطابق گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پی پی قیادت کانام لیے بغیر کہاکہ جب ان پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے تو ان کی چوری نہیں جمہوریت خطرے میں آگئی ہے ، چوری بچانے کے لیے ٹرین مارچ شروع ہوگیا، جب آپ اربوں روپے کے بینک اکائونٹس بچانے کے لیے مارچ کرتے ہیں تو آپ کو دو دو ہزار روپے دے کر لوگوں کو بلانا پڑتا ہے ، پھر ان سے بھی کرپشن کرتے ہیں، دو ہزار کی بجائے دو دو سو روپے دیتے ہیں، ان غریبوں سے بھی دھوکہ ہوگیا۔