شوہر نویں کلاس میں پڑھنے والی بیوی جوئے میں ہار گیا، جواریوں کے ساتھ تعلق بنانے سے انکار پر چھری سے چہرہ بگاڑ دیا

شوہر نویں کلاس میں پڑھنے والی بیوی جوئے میں ہار گیا، جواریوں کے ساتھ تعلق ...
شوہر نویں کلاس میں پڑھنے والی بیوی جوئے میں ہار گیا، جواریوں کے ساتھ تعلق بنانے سے انکار پر چھری سے چہرہ بگاڑ دیا

  

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چنیوٹ میں جواری شوہر اپنی نویں کلاس کی طالبہ بیوی جوئے میں ہار گیا۔ شوہر نے بیوی کو جواریوں کے ساتھ تعلقات بنانے پر مجبور کیا لیکن جب اس نے انکار کیا تو سنگدل شخص نے تیز دھار آلے سے اس کا چہرہ بگاڑ دیا۔

زخمی بیوی مہوش کا کہنا ہے کہ وہ نویں جماعت کے پیپر دینے میکے گئے ہوئی تھی جہاں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس کا شوہر علی رضا اسے لینے آیااور گھر لے گیا۔ گھر پہنچ کر نشے میں دھت شوہر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی رول نمبر سلپ بھی پھاڑدی۔ جواری شوہر بیوی کو ایک کمرے میں بند کرکے اپنے جواری دوستوں کو بلانے چلا گیا ۔ علی رضا نے مہوش پر دباﺅ ڈالا کہ وہ اس کے جواری دوستوں کے ساتھ تعلق قائم کرے لیکن خاتون نے انکار کیا تو اس نے نہ صرف اس پر تشدد کیا بلکہ تیز دھار آلے سے اس کے چہرے پر کٹ بھی لگادیے۔

متاثرہ خاتون نے بمشکل گھر سے بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔ مہوش کے اہلخانہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : انسانی حقوق /علاقائی /پنجاب /چنیوٹ