سعودی بادشاہ نے ریاست میں کورونا کے تمام مریضوں کو مفت طبی سہولیات دینے کا حکم دے دیا‎، دل جیت لیے

سعودی بادشاہ نے ریاست میں کورونا کے تمام مریضوں کو مفت طبی سہولیات دینے کا ...
سعودی بادشاہ نے ریاست میں کورونا کے تمام مریضوں کو مفت طبی سہولیات دینے کا حکم دے دیا‎، دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں کورونا وائرس کا شکار سعودی شہریوں سمیت تارکین وطن کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے.

دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں دو ہفتے قبل مخلتف ممالک سے آنے والی فلائٹس کے چار سو کے قریب افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کی مؤثر روک تھام کے لئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ سعودی شہریوں سمیت تارکین وطن کے علاوہ مملکت میں مقیم غیر قانونی افراد کو بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں.
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیع کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تمام امور کے تحت کام کر رہی ہے اور ہر ممکنہ طور پر اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عوام اور تارکین وطن بہتر انداز میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دے رہے ہیں.

مزید :

عرب دنیا -