سعودی عرب میں مزید 154 افراد کورونا وائرس کا شکار، مکہ کے مضافات میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان

سعودی عرب میں مزید 154 افراد کورونا وائرس کا شکار، مکہ کے مضافات میں 24 گھنٹے کے ...
سعودی عرب میں مزید 154 افراد کورونا وائرس کا شکار، مکہ کے مضافات میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکتِ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 154 افراد میں تشخیص ہوئی ہے، مملکت میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 1453 ہوگئی ہے، سعودی وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا 49 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں.

علاوہ ازیں سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے مضافات میں کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے طور پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے 24 گھنٹے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرفیو پر عملدرآمد کل سے شروع ہو جائے گا.

یاد رہے کہ اس سے قبل چوبیس گھنٹوں میں کچھ وقت کے لیے کرفیو میں نرمی کی جاتی تھی لیکن اب کورونا پر قابو پانے کے لیے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔ 

مزید :

عرب دنیا -