کراچی میں پولیس نے ڈمپر کو روک لیا لیکن جب اندر دیکھا تو کیا چیز بھری ہوئی تھی ؟ مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی میں پولیس نے ڈمپر کو روک لیا لیکن جب اندر دیکھا تو کیا چیز بھری ہوئی تھی ...
کراچی میں پولیس نے ڈمپر کو روک لیا لیکن جب اندر دیکھا تو کیا چیز بھری ہوئی تھی ؟ مقدمہ درج کر لیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیاہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی جارہی ہے جبکہ ملک میں لاک ڈاﺅن جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایسی صوورتحال میں پولیس نے کراچی سے غیر قانونی طور پر باجوڑ جانے کی 60 افراد کی کوشش ناکام بنا دی ہے ، گڈاپ پولیس نے ڈمپر سے 60 افراد کو تین گھنٹے کیلئے گرفتار کر لیا ہے ،ٹرانسپورٹ مافیا نے ڈمپر سے مسافروں کو بھیجنے کی کوشش کی تھی ، مسافروں نے دو لاکھ روپے میں ڈمپر کی بکنگ کروائی تھی ، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

یاد رہے کہ ملک میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1716 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -