احتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا

احتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست ...
احتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ فریال تالپور کے بچوں کے اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاو¿نٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مستردکردی جبکہ فریال تالپور کے بچوں کے اکاونٹس غیر منجمد کرنے کاحکم دیدیا،فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاو¿نٹس فعال کردیے جائیں۔