سپریم کورٹ ،پاکستان پوسٹ ملازمہ کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل خارج

سپریم کورٹ ،پاکستان پوسٹ ملازمہ کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل خارج
سپریم کورٹ ،پاکستان پوسٹ ملازمہ کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان پوسٹ ملازمہ کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل خارج کردی ،عدالت نے ملازمہ کی بحالی کا فیڈرل سروسز ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان پوسٹ ملازمہ کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ایک دن کی غیر حاضری پر نوکری سے نکال دیا گیا،ایک دن کی چھٹی پر کیا انکوائری ہوگی،عدالت نے کہاکہ تقرری کے طریقہ کار میں غلطی پر محکمہ ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آٹھ سال سے خاتون محکمہ میں کام کر رہی ہے،اب محکمہ کہتا ہے خاتون کو گھر بھیج دیں،آٹھ سال سے خاتون محکمہ میں کام کر رہی ہے،اب محکمہ کہتا ہے خاتون کو گھر بھیج دیں۔

سپریم کورٹ نے پاکستان پوسٹ ملازمہ کی بحالی کےخلاف حکومتی اپیل خارج کردی،عدالت نے ملازمہ کی بحالی کا فیڈرل سروسز ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -