یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ،متحد ہونے کا ہے، گورنر پنجاب چودھری سرور

یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ،متحد ہونے کا ہے، گورنر پنجاب چودھری سرور
یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ،متحد ہونے کا ہے، گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ،متحد ہونے کا ہے ،کورونا کو شکست دیں گے تو حکومت اور اپوزیشن سمیت سب کی جیت ہوگی ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ خدانخواستہ کورونا بڑ ھے گا تو 22 کروڑ پاکستانیوں کا نقصان ہوگا ،اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کورونا سے صرف حکومت کو نقصان ہوگا تویہ درست نہیں ،انہوں نے کہاکہ کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دے مگر سیاست نہ کرے،جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے توپھر سب سیاست کر یں۔

گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے غر یبوں کیلئے تاریخی پیکج دیا ہے ،عوام نے سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہے گا،جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید پھلتا رہے گا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -